قافلے حاجیوں کے ہیں تیار
دے دو رخصت شہا! مدینے کی
ہے تمنا بقیعِ غرقد کی
بھائیو! دو دُعا مدینے کی
سلطنت کی طلب نہیں آقا
ہو گدائی عطا مدینے کی
کاش! ہر آن یاد تڑپائے
ہر نفس ہو صدا مدینے کی
رات دن یہ تمہارے دیوانے
مانگتے ہیں دُعا مدینے کی
ہجر میں رو رہے ہیں دیوانے
یاد آئی شہا! مدینے کی
اپنے جوتے اتار لینا تم
جب گلی دیکھنا مدینے کی
پوچھو پھول، ڈھول کو بھی تم
جھوم کے چومنا مدینے کی
خاک در کا لگا کے سُرمہ تم
راحتیں لوٹنا مدینے کی
ایک مدت ہوئی جُدائی کو
ہو اجازت عطا مدینے کی
خوب جھومیں گے لوٹ جائیں گے
دیکھتے ہی فضا مدینے کی
مجھ کو دم میں موت دے کر پھر
دے دو تھوڑی سی جا مدینے کی
ہائے افسوس! میں بنا انساں
کیوں نہ مٹی بنا مدینے کی
جا کے عطارؔ پھر مدینے میں
رحمتیں لوٹنا مدینے کی
شاہ تم نے مدینہ اپنایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
اپنا روضہ اسی میں بنوایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
مجرموں کو بھی طیبہ بلوایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
راستہ مغفرت کا دکھلایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
ہر طرف رحمتوں کا ہے سایہ، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
خوب رُتبہ عظیم ہے پایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
کوئی دیوانہ جب مدینے میں، آیا دل اُس کا ٹھوما سینے میں
لب پہ بے ساختہ ہے یہ آیا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
اللہ اللہ گنبدِ خضرا اور منبر و آقا
حُسن میں چاند اُن سے شرمایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
خوب دنیا کے ہیں حسیں باغات اور پھولوں کے حُسن کی کیا بات
دل کو پر دشت طیبہ ہی بھایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
باغ طیبہ کا حُسن کیا کہنا، جامہ نور جیسے ہو پہنا
حُسن سارا یہیں سمٹ آیا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
خوب صورت وہاں کے سب گہسار اور ہیں دھول کے حسیں انبار
وادیوں پر بھی نور کا سایہ، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
حُسن پیرس پہ مرنے والے کیا! دشتِ طیبہ کا حُسن بھی دیکھا؟
بول اٹھے گا مدینے گر آیا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
جس نے حُسنِ عقیدت اپنائی، اس نے امراض سے شفا پائی
جا کے جو خاکِ طیبہ مل آیا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
جو مصیبت کا آگیا مارا، دُور غم اُس کا ہو گیا سارا
کھل اٹھا جو کہ دل تھا مُرجھایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
جو سوالی مدینے آیا ہے، جھولیاں بھر کے اپنی لایا ہے
کوئی خالی نہ لوٹ کر آیا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
میرے آقا مدینے جب آئے، بچیوں نے ترانے تھے گائے
چار سُو خوب کیف تھا چھایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
قلبِ عاشق نے کیف پایا ہے، روح کو بھی سرور آیا ہے
لب پہ نامِ مدینہ جب آیا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
شوقِ طیبہ میں دل سلگتا ہے، ہم کو اچھا مدینہ لگتا ہے
یادِ طیبہ ہمارا سرمایہ، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
زائرِ روضہ کو شفاعت کی، یانبی آپ نے بشارت دی
بامقدر ہے در پہ جو آیا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
کب تلک در بدر پھرے آقا! اپنے کوچے میں موت دے آقا!
یہ گدا در پہ عرض ہے لایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
خود کو جو عشق میں رُلاتا ہے، لاجرم وہ سکون پاتا ہے
اُس کے اشکِ آخرت کا سرمایہ، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
ہر طرف بھینی بھینی ہے خوشبو، سوز ہی سوز ہر جگہ ہر سو
فرش تا عرش نور ہے چھایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
بس مدینہ مدینہ وردِ لب، کاش! اکثر رہے مرے یارب
دل کو نامِ مدینہ ہے بھایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
اپنے عطار کو شہِ عالم، دے دو اپنی محبت اپنا غم
کوئی دنیا کا دو نہ سرمایہ، واہ! کیا بات ہے مدینے کی
مدینے بے شک